وزارت اطلاعات نے ترجمان افغان طالبان حمد اللہ فطرت کے جھوٹ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا

اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے ایک بار پھر افغان طالبان کے نام نہاد ترجمان حمد اللہ فطرت کے دعووں اور جھوٹ پر پردہ ڈال دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت سے جاری بیان میں وزارت کے حکام نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان دہشتگردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں اور تباہ ہونے والی چیک پوسٹوں کی تفصیلات شائع کی جاتی ہیں، جبکہ دنیا بھارتی سرپرستی میں افغان طالبان اور ان کے پراکیسز کی دہشتگردی کی نگرانی کر رہی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ بنوں کے علاقے ڈومیل میں حالیہ حملےمیں خواتین اور بچوں سمیت 10 شہری شہید ہوئے، جو اس بات کی واضح مثال ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے افغان شہری مسلسل استعمال ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امید ہے خیبر پختونخوا حکومت فیول سبسڈی اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاق کے ساتھ تعاون کرے گی، عطا تارڑ

وزارت اطلاعات نے زور دیا کہ افغانستان کی جانب سے دہشتگردوں کو پناہ اور تحفظ فراہم کرنے کے شواہد موجود ہیں، اور اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی رپورٹس بھی افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کی تصدیق کرتی ہیں۔

دوسری جانب حمد اللہ فطرت کو دیگر افغان رجیم کے ترجمان کے طور پر جعلی سوشل میڈیا پوسٹیں بنانے کے لیے بھی مشہور قرار دیا گیا ہے، جو حقیقت کو مسخ کرنے اور پروپیگنڈہ پھیلانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

وزارت اطلاعات کا موقف ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے اور افغان طالبان کی طرف سے پھیلائی جانے والی جھوٹی معلومات کے خلاف عالمی سطح پر مؤثر پیغام جاری کرے گا۔

Scroll to Top