پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی، نے اپنی ترجمان مشال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل تابش فاروق نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے چار نئے فوکل پرسنز مقرر کیے ہیں، جن میں نعیم پنجوتھہ، مبشر اعوان، خالد یوسف چودھری اور رائے سلمان شامل ہیں۔
تابش فاروق کے مطابق، اس ملاقات میں عمران خان، بشریٰ بی بی اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت موجود تھے، جہاں بشریٰ بی بی نے واضح کیا کہ مشال یوسفزئی اب ان کی ترجمانی نہیں کریں گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مشال یوسفزئی کو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔