عالمی مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گر گئیں، سونا 4654 ڈالر فی اونس میں فروخت

عالمی مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گر گئیں، سونا 4654 ڈالر فی اونس میں فروخت

عالمی مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 0.49 فیصد کمی کے ساتھ 4654 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت میں 1.20 فیصد کمی کے بعد 72 ڈالر فی اونس پر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے اثرات آج ملک میں بھی سونے کی قیمت پر پڑنے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں اس کمی کی بڑی وجہ امریکی صدر کا حالیہ بیان ہے، جس میں انہوں نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور مزید شدید حملوں کا اعلان کیا تھا۔

صدر ٹرمپ کے اس سخت لہجے اور جنگی عزائم کے باعث عالمی سرمایہ کاروں میں بے یقینی پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت نیچے آگئی۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر کے بیان نے مارکیٹ میں موجود اس امید کو ختم کر دیا کہ شاید جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔

ماہرین سرمایہ کاری کا مشورہ دیتے ہیں کہ اس وقت سرمایہ کار محتاط رہیں اور مارکیٹ کی صورت حال پر نظر رکھیں۔

Scroll to Top