محمد اعجاز آفریدی
خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ جنگلات و ماحولیاتی تبدیلی کے 5 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے۔اس سلسلے میں محکمہ جنگلات و ماحولیاتی تبدیلی خیبرپختونخوا نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔
جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کنزرویٹر آف فارسٹ ،فارسٹری پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ پشاور سرکل مظہر اقبال کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ ، ایکسٹینش، جنیڈر اینڈ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر کے پی فارسٹ تعینات کردیاہے ۔
اسی طرح ڈپٹی چیف کنزویٹر آف فارسٹس ہیڈ آفس پشاور شاہ حسین کو تبدیل کرکے کنزرویٹر آف فارسٹس سنٹرل فارسٹ سرکل پشاور تعینات کیاگیاہے ۔
اعلامیہ کے مطابق کنزرویٹر آف فارسٹس لوئر ہزارہ فارسٹ سرکل ایبٹ آباد گریڈ 19 کے فرہاد علی کو تبدیل کرکے کنزرویٹر آف فارسٹ ، فارسٹری پلاننگ اینڈ مانیٹر سرکل پشاور مقرر کیاگیاہے ۔
ایک اور اعلامیہ کے مطابق کنزرویٹرآف فارسٹ ، سنٹرل فارسٹ سرکل پشاور حیات علی کو کنزویٹر آف فارسٹ لوئر ہزارہ فارسٹ سرکل ایبٹ آباد لگایاگیاہے ۔اسی طرح ڈویژنل فارسٹ آفیسر پی اینڈ ڈی ضم اضلاع سید لطیف حسین شاہ کو تبدیل کرکے ڈپٹی چیف کنزرویٹر آف فارسٹ ہیڈ آفس تعینات کیاگیاہے۔





