نظام پاسپورٹ اور امیگریشن نظام میں بڑی تبدیلی، عوام کے لیے خوشخبری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ اور امیگریشن کے نظام کو ملک بھر میں ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔

نئے ڈی جی محمد علی رندھاوا کو ہدایت دی گئی ہے کہ پورے نظام کو مکمل طور پر پیپر لیس بنایا جائے، تاکہ شہریوں کو وقت اور محنت کی بچت ہو اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات فراہم کی جائیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ نئے اقدامات سے نہ صرف شہریوں کے لیے پاسپورٹ اور ویزا کے حصول کا عمل آسان ہوگا بلکہ سرکاری مشینری کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے عوامی سہولت کے پیش نظر پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے انہیں ہفتے میں پانچ دن کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اب تمام فیلڈ فارمیشنز اور پاسپورٹ دفاتر پیر سے جمعہ تک معمول کے مطابق کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مارچ 2026 کے آئی سی سی ایوارڈ کے نامزد کھلاڑیوں کی فہرست جاری

قبل ازیںمشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور توانائی کی بچت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے کفایت شعاری منصوبے کے تحت کام کے دن کم کر کے چار دن کر دیے گئے تھے اور 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

تاہم اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے تاکہ شہری پاسپورٹ کے حصول میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کریں۔

Scroll to Top