موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹ گیا، لکی مروت میں پولیس ٹیم زد میں آ گئی، 5 اہلکار زخمی

موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹ گیا، لکی مروت میں پولیس ٹیم زد میں آ گئی، 5 اہلکار زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں تھانہ شہبازخیل کی حدود میں پولیس موبائل کو بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی سمیت 5 اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جسے پولیس موبائل کے قریب لا کر دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی جمال الدین، کانسٹیبل عارف اور ڈرائیور میر حسن شامل ہیں، جبکہ ایک راہگیر بھی دھماکے کی زد میں آ کر زخمی ہوا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

Scroll to Top