خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشیں، فرنٹیئر کور نارتھ کی بڑے پیمانے پر ریسکیو کارروائیاں

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بالخصوص باجوڑ اور چترال میں شدید اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سڑکیں، پل اور مکانات شدید متاثر ہوئے ہیں جس سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

اس صورتحال میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے جوانوں نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ایف سی کے جوانوں نے متاثرہ شہریوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں خوراک، پینے کا صاف پانی اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی فراہم کیں۔

شدید بارشوں اور زمینی راستے متاثر ہونے کے باوجود سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت امدادی اقدامات کو مقامی آبادی نے بھرپور سراہا اور ایف سی اہلکاروں کے جذبہ خدمت کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے سیلابی صورتحال، ایف سی کا بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع

سیکیورٹی فورسز نے ان کارروائیوں کے ذریعے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں عوامی فلاح و بہبود اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت متحرک اور پرعزم ہیں۔

Scroll to Top