اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا ایران میں جنگ بندی کیلئے ایکس پر دیا گیا پیغام دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور دو گھنٹے میں 40لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر لئے ہیں۔
عالمی میڈیا سمیت دنیا بھر میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کو سراہا جا رہا ہےوہیں وزیراعظم شہبازشریف کی بروقت مثبت تجاویز کو سراہا جا رہا ہے کیونکہ تجاویز کا امریکا ور ایران دونوں نے مثبت جواب دیا ہے۔
Diplomatic efforts for peaceful settlement of the ongoing war in the Middle East are progressing steadily, strongly and powerfully with the potential to lead to substantive results in near future. To allow diplomacy to run its course, I earnestly request President Trump to extend…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2026
وزیراعظم شہبازشریف نے 12بج کر 17منٹ پر ٹویٹ کیا تھا جس کو2.17منٹ تک 40لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نہ صرف جنگ بندی کی بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ممکنہ ڈیڈ لائن میں توسیع اور ایران سے کیلئے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل گفتگو آگے بڑھا رہے ہیں ، جلد اچھی خبر متوقع ہے ، سی این این
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیغام کے بعد وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پیش کردہ امن فارمولا وائٹ ہاؤس تک پہنچ چکا ہے، جہاں اس پر غور جاری ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں ’’قابل احترام‘‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ ان کی تجاویز پر متعلقہ حکام سے بریفنگ لیں گے۔
ادھر ایرانی حکام نے بھی پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی دو ہفتوں کی جنگ بندی کی درخواست پر غور کرنے اور جلد ہی جواب دینے کا عندیہ دیا ہے۔





