اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک اہم پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، جس کا اطلاق لبنان سمیت دیگر علاقوں میں بھی فوری طور پر ہوگا۔
وزیراعظم نے اس پیش رفت کو خطے میں امن کے قیام کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور ان کے دانشمندانہ فیصلے کو سراہا۔
With the greatest humility, I am pleased to announce that the Islamic Republic of Iran and the United States of America, along with their allies, have agreed to an immediate ceasefire everywhere including Lebanon and elsewhere, EFFECTIVE IMMEDIATELY.
I warmly welcome the…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2026
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں، بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں ایران اور امریکہ کے وفود کو 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد آنے کی دعوت بھی دی، جہاں “اسلام آباد ٹاکس” کے تحت تمام تنازعات کے حتمی اور پائیدار حل کے لیے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ کا وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیرسے اظہار تشکر،حملے روکنے کا اعلان
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات خطے میں دیرپا امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین نے مذاکرات کے دوران غیر معمولی سمجھداری اور بردباری کا مظاہرہ کیا، جو اس اہم پیش رفت کا سبب بنا۔
وزیراعظم نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں مزید مثبت خبریں سامنے آئیں گی اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔





