پشاور کے علاقے متنی میں افسوسناک واقعہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے متنی میں ایک گھر کی چھت گرنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملبے تلے دبے تین افراد کو نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرین میں ایک 7 سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائی بروقت مکمل کر لی گئی اور تمام اہلکار کسی بھی مزید ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہے ، کہ امریکا اور ایران جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں، وزیر اعظم

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرین کی شناخت بختیار (45 سال)، ایک خاتون (45 سال) اور 7 سالہ بچی کے طور پر ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔

Scroll to Top