پاکستان کی کامیاب ثالثی نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، تجزیہ کاروں نے مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

پاکستان کی کامیاب ثالثی نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، تجزیہ کاروں نے مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

پاکستان کی کامیاب ثالثی کے بعد بھارت میں سخت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور تجزیہ کاروں نے وزیراعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ پاکستانی سفارتکاری اور عسکری قیادت کی کامیابی نے بھارت میں صفِ ماتم بچھا دی ہے۔

بھارتی تجزیہ کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی اور عسکری مہارت کی تعریف کی، جبکہ مودی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی۔ ایک تجزیہ کار نے کہا کہ 10 سال قبل اڑی میں ہوئے واقعے کے بعد مودی نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج صورتحال بالکل الٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کا نام روشن ہے، جبکہ بھارت اور نریندر مودی کا نام و نشان تک باقی نہیں رہا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی تجویز کردہ دو ہفتے کی جنگ بندی قبول کر لی ہے۔ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی جنگ بندی کی منظوری دی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران مخالف بیان بازی کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذلت آمیز پسپائی اختیار کرنی پڑی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پر حملے روک دیے گئے تو ایران بھی حملے روک دے گا اور آبی راستوں سے دو ہفتے تک محفوظ آمدورفت ممکن ہوگی۔

دوسری جانب امریکی صدر نے ایران کی طرف سے کی گئی پوری تہذیب کو ختم کرنے کی دھمکی کے بعد اپنی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل ایران پر بمباری دو ہفتوں کے لیے روکنے کا اعلان کیا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی ثالثی نے عالمی سطح پر امن اور سفارتکاری میں ایک نئی مثال قائم کی ہے، جبکہ بھارت میں اس اقدام نے شدید سیاسی اور سفارتی ہلچل مچا دی ہے۔

Scroll to Top