پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 15,700 روپے کے اضافے کے بعد 5,04,162 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 13,460 روپے بڑھ کر 4,32,237 روپے ہو گئی ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ روز کے بعد سامنے آیا ہے، جب فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,572 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب، عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 157 ڈالرز اضافے کے بعد 4,814 ڈالرز تک جا پہنچی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی اور اقتصادی حالات، خصوصاً خطے میں کشیدگی اور سرمایہ کاری کے محفوظ راستوں کی تلاش، سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجوہات ہیں۔





