سینیٹ ضمنی انتخاب،مراد سعید کی خالی نشست پر امیدواروں کی فہرست جاری

شاہد جان

مراد سعید کی سینیٹ میں خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے ریٹرننگ افسر نے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 6 امیدواروں نے اس نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

تحریک انصاف پشاور کے صدر عرفان سلیم اس نشست کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں جبکہ ان کے علاوہ سجاد خان مہمند اور غلام بادشاہ نے تحریک انصاف کی جانب سے بطور کورنگ امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اس نشست کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں میں جمیعت علمائے اسلام ف کے عبدالحسیب، مسلم لیگ ن کے اصغر علی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے راحیلہ بی بی شامل ہیں۔

تمام امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر نے فہرست جاری کر دی ہے جس کے بعد اب انتخابی عمل کے اگلے مراحل کا آغاز ہوگا۔

Scroll to Top