ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان خبردار: بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ جو گاڑیاں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہیں، وہ اپنے شناختی کارڈ کے کوائف کی درستگی فوری طور پر متعلقہ دفاتر یعنی پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (PTA) اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) سے یقینی بنائیں۔

محکمے کے مطابق مشاہدے میں آیا ہے کہ متعدد کیسز میں شناختی کارڈ کا ریکارڈ پروونشل اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز میں موجود ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا، جس کے باعث روٹ پرمٹ کی تصدیق اور دیگر سہولیات حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اس لیے تمام ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے کوائف کی بروقت درستگی کو یقینی بنائیں۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسی کے مطابق مالی معاونت (financial support) صرف انہی افراد کو فراہم کی جائے گی جن کے ریکارڈ درست اور تصدیق شدہ ہوں۔

مزید برآں حکومت نے روٹ پرمٹ، لنکنگ اور ریکارڈ درستگی کا عمل ایک ماہ کے لیے مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا-ایران جنگ بندی کرانے پر اٹلی کے سابق وزیراعظم نے پاکستان کو نوبیل انعام کا مستحق قرار دے دیا

اس مدت کے دوران کسی قسم کی فیس یا چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ بصورت دیگر، روٹ پرمٹس کو منسوخ سمجھا جائے گا اور مالکان مالی معاونت سے محروم رہیں گے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد متعلقہ دفاتر سے رابطہ کریں تاکہ ان کے روٹ پرمٹس بلا رکاوٹ تصدیق شدہ رہیں اور مالی معاونت حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔

یہ اقدام ٹرانسپورٹ سیکٹر میں شفافیت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، اور حکومت کی طرف سے سہولت فراہم کرنے کا مقصد ٹرانسپورٹرز کی مالی اور انتظامی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

Scroll to Top