راولپنڈی میں بھی دو روزہ عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: اسلام آباد اور راولپنڈی میں امریکا اور ایران کے اعلیٰ سطح مذاکرات کے پیش نظر دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار کے مطابق راولپنڈی میں 9 اور 10 اپریل کو تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، جبکہ اسلام آباد میں بھی اسی دوران عام تعطیل ہوگی۔

اسلام آباد میں واقع وفاقی سرکاری دفاتر کل بند رہیں گے اور تمام افسران و سیکریٹری اسٹاف ورک فرام ہوم کریں گے، نیز شہر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ اقدامات امن و امان اور مذاکرات کی تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق امریکا اور ایران کے براہ راست مذاکرات اسلام آباد میں 10 اپریل کو ہوں گے، جس کا مقصد خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کرنا ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ تیاریوں کا آغاز آج سے شروع ہو رہا ہے اور تمام سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنایا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس کے بعد تمام اتحادی جماعتوں کو مذاکراتی عمل اور اب تک ہونے والی پیشرفت پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سی سی پی او پشاور کا ہنگامی اجلاس، بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوگی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن کی کوششوں میں پاکستان کے کلیدی کردار کا جائزہ لیا جائے گا۔

حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ تعطیل کے دوران ضروری کاموں کے لیے پلاننگ کریں اور انتظامات کی خلاف ورزی سے گریز کریں تاکہ مذاکراتی عمل پر اثر نہ پڑے۔

یہ اقدامات خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے کردار کو مضبوط کرنے کے عزم کا حصہ ہیں، اور ملک کی سکیورٹی اور عوام کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top