ایل پی جی صارفین کیلئے خوشخبری، قیمت میں زبردست کمی کا اعلان

ایل پی جی صارفین کیلئے خوشخبری، قیمت میں زبردست کمی کا اعلان

مہنگی ایل پی جی سے پریشان عوام کے لیے ریلیف کی خبر سامنے آگئی ہے۔ ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد کراچی میں ایل پی جی 440 روپے فی کلو پر دستیاب ہو گی۔

ایف پی سی سی آئی ایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر کا کہنا ہے کہ ایران میں جنگ بندی اور عید و نوروز کی چھٹیوں کے بعد سرحدیں کھلنے سے ایل پی جی کی سپلائی بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے تین سرحدی علاقوں تافتان، 250 بارڈر اور مند سے 7 ہزار ٹن ایل پی جی پاکستان پہنچ چکی ہے جبکہ پورٹ قاسم پر بھی ایل پی جی کا ایک جہاز لنگر انداز ہو چکا ہے۔

علی حیدر کے مطابق پاکستان میں استعمال ہونے والی 65 فیصد درآمدی ایل پی جی کا 90 فیصد حصہ ایران سے آتا ہے، اور سپلائی میں بہتری کے باعث رواں ہفتے قیمتوں میں مزید 50 روپے تک کمی کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو مقرر کی تھی، تاہم منافع خور عناصر نے سرکاری قیمت سے 130 روپے زائد وصول کیے، جس سے قیمتیں 450 سے 470 روپے تک پہنچ گئی تھیں۔ اب سپلائی بحال ہونے کے بعد قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہو گیا ہے۔

Scroll to Top