خیبرپختونخوا میں مختلف محکموں کے افسران کی ترقیاں، نوٹیفکیشن جاری

محمد اعجاز آفریدی
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے23 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے افسران کو اگلے گریڈز میں ترقی دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق گریڈ 18 کے 10 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے۔

ترقی پانے والوں میں یاسر عمران، تبسم، اخلاق احمد، اسد سنوار، عمران ضیا، فریال قاسم، انور زیب، اعجاز اللہ، ضیاء الرحمان اور نعمت اللہ شامل ہیں۔ یہ افسران مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے تھے جن میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل سیکرٹریز اور ڈائریکٹرز شامل ہیں۔

اسی طرح دوسرے اعلامیہ کے تحت گریڈ 17 کے 13 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں سید محمد ارسلان، محمد بلال نذیر، محمد فیاض، زید خان صافی، محمد براق اعوان، سیدہ زینب نقوی، انیس الرحمان، سونیا ناز، شیان علی، عدنان خان، سہیل احمد شاہ بخاری، فہد ضیا اور خیام ناصر شامل ہیں۔

ان افسران میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے سیکشن افسران شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے افسران ایک سال کے لیے پروبیشن پر رہیں گے۔ بعض افسران کو اپنی موجودہ پوسٹنگ پر ہی کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ چند افسران کی نئی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

Scroll to Top