اسلام آباد : وزیر اعظم ہاؤس میں ایک اہم ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کا خیر مقدم کیا، جو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔
اس ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
وزیر اعظم نے معزز سعودی مہمان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں اور احترام کا اظہار کیا۔
ISLAMABAD: 10 April 2026.
Prime Minister’s Meeting with H.E. Mohammed bin Abdullah Al-Jadaan, Finance Minister of the Kingdom of Saudi Arabia.
His Excellency Mohammed bin Abdullah Al-Jadaan, Finance Minister of the Kingdom of Saudi Arabia, who was on a one-day visit to… pic.twitter.com/DAvAINa4Vo
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 10, 2026
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے بھی اپنے جذباتِ خیرسگالی پیش کیے اور حالیہ ملاقاتوں اور رابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کو سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ برسوں میں فراہم کی جانے والی مالی اور اقتصادی معاونت پاکستان کے لیے نہایت اہم رہی ہے، جس سے ملکی معیشت کو استحکام ملا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں، خصوصاً ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں یہ رشتہ نئی بلندیوں تک پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صارفین کیلئے خوشخبری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہر شعبے میں مزید وسعت دینا چاہتا ہے، خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے میدان میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
دوسری جانب سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان نے پرتپاک میزبانی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھانا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کا اہم حصہ ہے، اور دونوں ممالک مستقبل میں بھی قریبی اشتراک عمل جاری رکھیں گے۔





