بھارتی میڈیا اب خبر نہیں بلکہ خوشامد اور مطلب پرستی کا ذلت آمیز تماشا بن چکا ہے، امریکی سفارتکار

بین الاقوامی سطح پر بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے پھیلائے جانے والے بیانیے پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جہاں مختلف مباحث اور حالیہ واقعات کے بعد ناقدین نے اسے غیر متوازن اور جانبدارانہ قرار دیا ہے۔

ایک حالیہ گفتگو کے دوران امریکی سفارتکار اور بھارتی اینکر کے درمیان ہونے والی بحث کے بعد بھارتی میڈیا ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔

مبصرین کے مطابق ایسے حالات میں بھارت کے پروپیگنڈا بیانیے کی حقیقت واضح ہوتی جا رہی ہے اور اس کے اثرات عالمی سطح پر کمزور پڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کے بعض حصوں کی رپورٹنگ سنسنی خیزی اور یک طرفہ مؤقف پر مبنی ہونے کے باعث مسلسل تنقید کی زد میں ہے، جس سے اس کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کا مؤقف مختلف بین الاقوامی فورمز پر زیادہ متوازن اور ذمہ دارانہ انداز میں سامنے آیا ہے، جسے مبصرین کے مطابق عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہ صرف سفارتی سطح پر عزت و وقار حاصل ہوا ہے بلکہ خطے میں اس کے کردار کو بھی اہم تسلیم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خزانہ کی ملاقات، معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اس تناظر میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو بھی ملکی استحکام اور قومی سلامتی کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق موجودہ قیادت کے تحت پاکستان نے سفارتی اور اسٹریٹجک محاذ پر اپنا مؤثر اور متوازن مؤقف مزید مضبوط کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے میں ذمہ دار صحافت، شفاف رپورٹنگ اور متوازن بیانیہ وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ عوام تک درست معلومات پہنچائی جا سکیں اور غیر ضروری پروپیگنڈا سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top