امریکی وفد کی آمد کا آغاز، جے ڈی وینس کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل

امریکی وفد کی آمد کا آغاز، جے ڈی وینس کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو گیا ہے، جہاں وہ اسلام آباد میں ہونے والے اہم امن مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ وہ گزشتہ رات میری لینڈ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا تعمیری اور مثبت بات چیت کا خواہاں ہے، اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے لیے واضح ہدایات دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو امید ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھیں گے۔

دوسری جانب ایرانی وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران خیرسگالی کے جذبے کے تحت مذاکرات میں شریک ہو رہا ہے، تاہم امریکا پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا ایران کے جائز حقوق تسلیم کرے اور حقیقی معاہدہ پیش کرے تو ایران کسی بھی معاہدے کے لیے تیار ہے۔

Scroll to Top