اسلام آباد میں اہم سفارتی پیش رفت،امریکی نائب صدر کی قیادت میں وفد پہنچ گیا

اسلام آباد میں اہم سفارتی پیش رفت،امریکی نائب صدر کی قیادت میں وفد پہنچ گیا

ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد، جس کی قیادت امریکہ کے نائب صدر جناب جے ڈی وینس کر رہے ہیں، آج اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ وفد میں امریکہ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔ یہ وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان آیا ہے۔

امریکی وفد کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے امریکی نائب صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے اور دنیا میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے امریکہ کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تنازع کے مستقل اور پائیدار حل کے حصول کے لیے فریقین کے درمیان سہولت کاری کا عمل جاری رکھنے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

Scroll to Top