گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تاریخوں کا حتمی اعلان کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے پولنگ 7 جون 2026 کو منعقد کی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنر راجا شاہ باز خان نے انتخابی شیڈول کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان انتخابات کا انعقاد الیکشنز ایکٹ 2017 اور جی بی آرڈر 2018 کے تحت کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام تر انتخابی مراحل کو قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں متعلقہ نوٹیفکیشن پاکستان گزٹ کو اشاعت کے لیے بھیج دیا ہے۔ گزٹ میں نوٹیفکیشن کی باقاعدہ اشاعت کے ساتھ ہی خطے میں انتخابی سرگرمیوں کا باضابطہ طور پر آغاز ہو جائے گا۔





