ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری ایران امریکہ مذاکرات میں شریک ایرانی وفد مکمل عزم اور ذمہ داری کے ساتھ قومی مفادات کا دفاع کر رہا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اعلیٰ سطح ایرانی مذاکراتی ٹیم بھرپور جرات اور ذمہ داری کے ساتھ بات چیت میں حصہ لے رہی ہے اور ایران کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ وفد مذاکرات کے دوران قومی مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کر رہا ہے اور تمام مراحل میں شجاعت کے ساتھ کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات میں اہم پیش رفت، ایک مرحلہ مکمل، دوسرا دور آج ہوگا
ایران کے صدر نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت عوامی خدمت کے مشن پر قائم ہے اور مذاکرات کے نتائج کچھ بھی ہوں، حکومت اپنی ذمہ داریاں جاری رکھے گی۔





