سوشل میڈیا پر طوفان، ریلی روسو کا آئی پی ایل سے متعلق طنزیہ بیان وائرل

جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بیٹسمین ریلی روسو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے درمیان ایک دلچسپ اور چونکا دینے والا موازنہ پیش کر کے کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شاندار کارکردگی کے بعد مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے ریلی روسو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل ایک طویل ٹورنامنٹ ہے جبکہ پی ایس ایل مختصر ہونے کے باوجود زیادہ سخت اور مسابقتی ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے آئی پی ایل کے ماحول کو منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لیگ بولی ووڈ سے گہرا تعلق رکھتی ہے جس کی وجہ سے یہ روایتی کرکٹ کے بجائے کسی فلم جیسا تاثر دیتی ہے، دونوں لیگز کا انداز اور رنگ بالکل مختلف ہے تاہم دونوں اپنی اپنی جگہ اہمیت کی حامل ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ریلی روسو نے کراچی میں کھیلے گئے میچ میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، اس مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈی کی ٹیم کو 61 رنز سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل الیون میں حیدرآباد کنگز کی پہلی فتح

ریلی روسو کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، شائقین کرکٹ دونوں لیگز کے انداز، معیار اور ماحول پر کھل کر اظہارِ خیال کر رہے ہیں۔

Scroll to Top