فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صلاحیتوں کے دشمن بھی معترف، بھارتی جنرل سپہ سالار کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قیادت کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے، ناقدین بھی ان کی کارکردگی کے معترف نظر آتے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عسکری حکمت عملی اور قائدانہ صلاحیتوں نے خطے میں انہیں ایک مؤثر اور نمایاں شخصیت کے طور پر پیش کیا ہے۔

سرحد پار سے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قابلیت کو تسلیم کیے جانے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں، بھارتی فوج کے جنرل یش مور بھی پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے اور انہیں داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

بھارتی جنرل یش مور کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ذاتی نوعیت کا رابطہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 24 گھنٹوں میں گوگل پرسرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی عسکری اور سفارتی پالیسیوں کو عالمی سطح پر توجہ حاصل ہو رہی ہے جس کے باعث ان کا کردار مزید اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

Scroll to Top