پاکستان کی سفارتی کامیابی!شہباز شریف اور جاپانی وزیراعظم کے درمیان رابطہ، جاپان کی پاکستان کے امن کردار کی کھلی حمایت

پاکستان کی سفارتی کامیابی!شہباز شریف اور جاپانی وزیراعظم کے درمیان رابطہ، جاپان کی پاکستان کے امن کردار کی کھلی حمایت

پاکستان کے امن کردار کو جاپان کی حمایت، وزیراعظم شہباز شریف اور جاپانی وزیراعظم کے درمیان اہم رابطہ وزیراعظم شہباز شریف کو جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان گرمجوش اور خوشگوار ماحول میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران اسلام آباد میں حال ہی میں ہونے والے امریکہ اور ایران مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جن کی میزبانی پاکستان نے کی تھی۔

جاپانی وزیراعظم نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا اور جنگ بندی کے عمل میں سہولت کاری پر پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے خطے کے استحکام اور عالمی توانائی سلامتی کے لیے امن عمل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیک خواہشات پر جاپانی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت کو سراہتا ہے اور جنگ بندی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور آئندہ بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Scroll to Top