مردان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مردان ظہور بابر آفریدی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور جوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
تقریب میں پولیس فورس کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران اور اہلکاروں کو سراہا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او مردان نے پولیس اہلکاروں کی محنت، ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام میں پولیس فورس کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مردان پولیس جرائم کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے، اور اسناد کی تقسیم کا مقصد محنتی اور فرض شناس اہلکاروں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ انہوں نے پولیس فورس پر زور دیا کہ وہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔
تقریب کے اختتام پر پولیس افسران اور جوانوں نے ڈی پی او مردان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ عوام کی خدمت اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔