امریکی سیکریٹری دفاع نے کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
سیکریٹری دفاع نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی اداروں نے مل کر کام کیا، اور امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کی معلومات پر پاکستان نے اس دہشت گرد کو گرفتار کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں کابل دھماکے کے دہشت گرد کی گرفتاری پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ دہشت گرد کی گرفتاری میں پاکستان کا کردار اہم تھا۔
یہ دہشت گرد محمد شریف اللہ، جسے جعفر بھی کہا جاتا ہے، 2021 میں کابل ایئرپورٹ پر ہونے والی دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اس دہشت گردی میں 13 امریکی فوجی اور 170 افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔ اس کو پاک افغان سرحد کے قریب پاکستانی خفیہ ایجنسی نے گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں ڈیل نہ کی تو زیادہ دیر نہیں رہیں گے: ٹرمپ کی یوکرینی صدر کو دھمکی
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق، امریکی سی آئی اے نے پاکستان سے اس دہشت گرد کو گرفتار کرنے کی درخواست کی تھی اور بعد ازاں اسے امریکا منتقل کیا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس معاملے کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا تھا، اور سی آئی اے نے اس معاملے کو اٹھانے کے لیے پاکستان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بات کی تھی۔