چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارت اور نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گئیں، ٹائٹل کے لیے تیار

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز میں بھارت اور نیوزی لینڈ نے شاندار کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔

بھارت نے دبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ اس میچ میں بھارت نے ایک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیش ٹیم کو زیر کر لیا۔

دوسری جانب، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔ نیوزی لینڈ نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقا کو واضح شکست دی۔

اب بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 9 مارچ کو دبئی میں فائنل میچ کھیلیں گی۔ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچز میں ناقابل شکست رہا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی  پڑھیں جنوبی افریقہ کو شکست، نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنا لی

بھارت کی بیٹنگ لائن مضبوط نظر آتی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں اور بولرز نے بھی سیمی فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں ٹیموں کی کارکردگی سے فائنل میں ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کی توقع کی جارہی ہے۔

Scroll to Top