پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز آپریشن،افغانستان سے دراندازی کے مزید شواہد سامنے آ گئے

پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز آپریشن،افغانستان سے دراندازی کے مزید شواہد سامنے آ گئے

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے بعد افغانستان سے دراندازی کے مزید شواہد سامنے آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی بڑھنے لگی ہے ۔

مختلف دہشت گرد تنظیموں کو افغان طالبان کی مکمل حمایت ،سہولت کاری اور سرپرستی حاصل ہے ۔سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا جس دوران چار اہم دہشتگر د گرفتار کیے گئے ۔گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ برآمد کیاگیا ہے دہشتگردوں نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔

ایک دہشتگر د نے بتایا کہ ہم افغانستان سے تین دن پہلے پاکستان میں داخل ہوئے ہم سرحد ی با ڑ کے ذریعے رات میں چوری سے پاکستان میں داخل ہوئے اور آگے پشین جانا تھا ۔واضح رہے کہ دہشتگردوں کیخلاف اس آپریشن کی کامیابی میں مقام لوگوں نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ گرفتار دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے

پہلے بھی کئی افغان دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل ہوچکے ہیں ان ہلاک افغان دہشتگردوں میں افغان صوبے باغدیس کے گورنر کا بیٹا خارجی بدرالدین بھی شامل تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگابن چکا ہے ، جس پر بین الاقوامی سطح پر فوری کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

Scroll to Top