گذشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دارالعلوم حقانیہ کا دورہ کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مولانا حامد الحق شہید کے جانشین مولانا عبدالحق ثانی ودیگر سے ملاقات کی اور حامد الحق حقانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا
وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے سانحہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینگے ۔ علی امین گنڈاپور نے دھماکے سے متاثرہ مسجد کا دورہ بھی کیا
۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اندوہناک واقعہ کی جڑوں تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔