ہائیکورٹ کا اسد قیصر پی این آئی ایل کیس میں وفاقی اور ایف آئی اے کو نوٹس ، جواب طلب

ہائیکورٹ کا اسد قیصر پی این آئی ایل کیس میں وفاقی اور ایف آئی اے کو نوٹس ، جواب طلب

Pakistan SCO Summit 2026

پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پی این آئی ایل سے نام نکالنے کے لئے دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت ہائی کورٹ نے اسد قیصر پی این آئی ایل کیس میں وفاقی اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا

جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے کی عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور ایف آئی اے سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا

وکیل درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے، ان کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کے لئے ہم نے درخواست دائر کیا کہ درخواست گزار عمرہ کے لئے جانا چاہتا ہے

جس پر عدالت نے درخواست گزار کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دی لیکن حکومت اب بھی انہیں نہیں چھوڑ رہی ہے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے عدالت میں کہا تھا کہ انکے موکل کا نام لسٹ میں شامل نہیں ہے،

لیکن اب درخواست گزار کا نام پی سی ایل میں شامل کیا گیا ہے ہے،عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top