علی امین گنڈاپور کی حکومت کتنے دنوں کی مہمان؟ ارباب خضرحیات کا تہلکہ خیز دعویٰ

حکومت آئینی مدت پوری کریگی، پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرینگے،رہنما پی ایم ایل این

پاکستان مسلم لیگ ن کےرہنما ارباب خضر حیات نے کہاہے کہ دہشتگردوں کیخلاف سارے قوم کو ایک ہونا چاہیے۔حکومت آئینی مدت پوری کریگی۔

ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ارباب خضر حیات نےپختونخوا ڈیجیٹل سےگفتگو کرتے ہوئے کہاہے طورختم بارڈر بندہے جس کی وجہ سےمریضوں کو تکلیف اور تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہے۔امن وامان کے حوالے سے صوبے کی حالات بدستور کشیدہ ہے ۔حکومت کو اس کیلئے اقدامات کرنے چاہیے ۔دہشتگردوں کیخلاف سارے قوم کو ایک ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ پرویز خٹک بارے فیصلہ وزیراعظم ،پارٹی اور مرکز کا ہے اسی وجہ سے ہم اس فیصلے کی مخالفت نہیں کرسکتے البتہ ہم تنقید کرسکتے ہیں اگر بات قربانیوں کی ہے تو ہم نے پارٹی کیلئے قربانیاں دی ہےمیں پہلا شخص تھا جس نے نواز شریف حکومت ختم ہونے کے بعد مشرف کے خلاف پارٹی رکن کے طور پر پہلا بیان میں نے دیا تھا۔

انہوںنے مزید کہاکہ کئی اور رہنماؤں نے سختیاں دیکھی اور پارٹی کے لیے قربانیاں دی۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اپ پارٹی کے خلاف بغاوت شروع کریں کہ پرویز خٹک کو کیوں عہدہ دیا اور مجھے کیوں نہیں؟حکومت آئینی مدت پوری کریگی، پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرینگے۔

Scroll to Top