وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ساڑھے 32 ہزار مستحق گھرانوں کو سولر دینگے ،شہری خوشی سے نہال

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ساڑھے 32 ہزار مستحق گھرانوں کو سولر دینگے ،شہری خوشی سے نہال

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ایک لاکھ تیس ہزار گھروں کو مفت سولرائزیشن اسکیم وزیراعلی ہاؤس میں تقریب کا انعقاد ،علی امین گنڈاپور شرکت کرینگےپہلے مرحلہ میں ساڑھے 32 ہزار مستحق گھرانوں کو سولر دیئے جائینگے ۔

منصوبے میں مجموعی طور پر 1لاکھ 30 ہزار مستحقین خاندانوں کو سولر پیکج دیا جائے گا سولر پیکج میں 1 عدد سولر پینل،1 عدد چارج کنٹرولر ، 1عدد بیٹری، دو عدد پنکھے،3 بلب اور ایک موبائل چارجر شامل ہے۔

پروگرام میں احساس پروگرام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں کو شامل کیا گیا ہے،اسکیم میں یتیم ،بیوہ،معذور افراد ،اقلیتی گھرانوں کو ترجیح دی جائے گی،سرکاری حکام مستحق گھرانوں کو ای بیڈینگ لکی ڈرا کے ذریعے سولر دئیے جائینگے۔

Scroll to Top