وزیراعظم نے اختیار ولی کو کوآرڈینیٹر برائے خیبرپختونخوا امور مقرر کر دیا

اسلام آباد۔  وزیراعظم شہباز شریف نے اختیار ولی خان کو کوآرڈینیٹر برائے خیبرپختونخوا امور تعینات کر دیا ہے۔ یہ تعیناتی اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

اختیار ولی خان کی تقرری سے قبل گزشتہ روز ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں خیبرپختونخوا کے سیاسی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، اختیار ولی خان اپنی نئی ذمہ داریوں کے تحت خیبرپختونخوا میں حکومتی پالیسیوں اور ترقیاتی امور پر وزیراعظم کو رپورٹ کریں گے اور صوبے میں حکومتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

Scroll to Top