مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے افغانستان سے بات چیت کرنا ناگزیر ہے، وفاق نہ خود افغانستان سے بات کر رہا ہے اور نہ ہمیں بات کرنے دے رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کے لیے طے ٹی او آرز وفاق نے سرد خانے میں ڈال دئیے ہیں، وفاق خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے اس آگ کو پورے ملک تک پھیلنے سے روکے، وفاق دور بیٹھ کر تماشہ دیکھنے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس حکمت عملی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے، امریکا
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے، عوام اور سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں،دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا مسئلہ نہیں، بلکہ قومی مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے قومی یکجہتی ضروری ہے۔





