تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود سمندی گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم این اے شیر افضل مروت کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا اہلکار کانسٹیبل اعتزاز ہے، جو چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد اسے سرائے نورنگ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بعد ازاں حالت تشویشناک ہونے پر اسے بنوں ڈی ایچ کیو اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار اعتزاز ایم این اے شیر افضل مروت کے ساتھ بطور سکیورٹی گارڈ تعینات تھا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔





