تحفےمیں دیا کتا واپس مانگنے پر دوست نے دوست کی جان لے لی

سوات۔ مینگورہ میں معمولی تکرار پر ملزم نے چاقو کے وار سے اپنے دوست کو زخمی کردیا جو بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقے تختہ بند میں وقتی تکرار کے دوران ملزم رحیم زادہ ساکن گراؤنڈ محلہ بلوگرام نے محمد عباس ساکن گبرال اتروڑ حال تختہ بند کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا۔ زخمی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ملزم رحیم زادہ کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ: اے این پی کے رہنما متوکل خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پالتو کتے کے تنازعے پر ہونے والی تکرار کا نتیجہ تھا۔ ایک دوست نے دوسرے دوست کو کتا تحفے میں دیا تھا اور پھر واپس مانگ رہا تھا، جس پر لڑائی ہوئی اور یہ واقعہ قتل تک جا پہنچا۔ اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Scroll to Top