شاید علی امین گنڈاپور کسی اور کے ایجنڈ ے پر کام کررہے ہیں ، اس لیے مولانا فضل الرحمان نے تنقید کی ، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سینیٹر کامران مرتضیٰ
انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ پری پلانڈ ہے ، علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں ان کا اپنا ماضی یہ ہے کہ انہوں نے دوربار ہ اپنے کارکنوں کی ہمت توڑی اور غائب ہوگئے
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ علی امین غائب ہو کر جہاں گئے تھے وہ انہی کے ایجنڈ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں
واضح رہے کہ دوسری جانب جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت علی امین کو لگا دے ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور ہوسکتے ہیں ۔