پشاور ۔ خیبرپختونخوا حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کرتے ہوئے گریڈ 19 اور 18 کے 49 افسران کے تبادلے کر دیے ہیں۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جاوید علی کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، محمد یعقوب برکی کو ڈائریکٹر اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور عبدالحسیب کو ڈائریکٹر ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح دل نواز خان کو ایڈیشنل سیکرٹری زراعت، ناصر علی کو ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات، جبکہ محمد انور خان شیرن کو ایڈیشنل سیکرٹری انرجی اینڈ پاور مقرر کر دیا گیا ہے۔
گریڈ 18 کے افسران میں شیر عالم خان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ، یاسر عمران کو ڈپٹی کوآرڈینیٹر انسداد پولیو، اور خالد قیوم کو ڈپٹی رجسٹرار ایپلٹ ٹربیونل تعینات کیا گیا ہے۔ دیگر افسران کو مختلف محکموں میں تعینات یا رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ تبادلے انتظامی بہتری کے لیے کیے گئے ہیں اور مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔