محمد اعجاز آفریدی  حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ہیومن ریسورس مینجمنٹ ( ایچ آر ایم )نے صوبائی افسران کےتبادلوں اور تعیناتیوں کے علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد شیراز (پی ایم ایس بی ایس-19) کو فوری طور پر تبادلہ کر کے کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق ڈی جی کے ڈی اے رحمت علی (پی ایم ایس بی ایس-18) کو عہدے سے ہٹا کر ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ ماہی پروری (فشرز) میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر ڈائریکٹر فشرز محمد شفیع مروت (بی پی ایس-20) کو ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل فشرز خیبر پختونخوا مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سابق ڈی جی فشرز زبیر علی (بی پی ایس-20) کو ان کی جگہ سینئر ڈائریکٹر فشرز تعینات کر دیا گیا ہے۔ پشاور:ڈی جی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت اعلی افسران کےتبادلے و ترقیاں

خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلے وتقرریاں

محمد اعجاز آفریدی
حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ (HRM) کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پی ایم ایس گریڈ 19 کے افسر جمال الدین کو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کا چیف اسٹاف آفیسر (CSO) تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل محکمہ ایچ آر ایم میں بطور ایڈیشنل سیکریٹری خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

دوسرے نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے افسر فرحان خان (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان) کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ تعلیم (ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن) میں ڈپٹی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ عدنان خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان تعینات کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top