باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

عباس خان
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے بر خلوزو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس کانسٹیبل کو شہید کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل امتیاز ولد زرین موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل امتیاز اسی علاقے بر خلوزو کے رہائشی تھے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Scroll to Top