وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو آٹے اور گندم کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنانے کیلئے تمام رکاوٹیں فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ صوبے میں گندم اور آٹے کی سپلائی چین میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ترسیل کے عمل کو ہر صورت آسان اور مؤثر بنایا جائے۔
منسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے اس سلسلے میں ایک خصوصی واٹس ایپ نمبر بھی فراہم کیا ہے، جس پر شہری اور متعلقہ افراد سپلائی کے دوران کسی بھی رکاوٹ یا مسئلے کی اطلاع دے سکیں گے۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک میں گندم اور آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانا اور ممکنہ قلت یا سپلائی میں رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنا ہے، تاکہ عوام کو بنیادی خوراک کی فراہمی متاثر نہ ہو۔
وفاقی حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ شکایات پر فوری کارروائی کی جائے اور سپلائی چین کو مسلسل مانیٹر کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ پیدا نہ ہو۔





