سابق سنیٹر جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد خان نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
فائرنگ کا واقعہ تھانہ کالو خان صوابی کی حدود میں واقعہ پیش آیا، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے بھائی کے قتل کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور میں واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر ایک شخص قتل
مشتاق احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ بڑے بھائی شکیل احمد خان کو گاؤں میں گھر کے سامنے شہید کیا گیا، انہوں نے کہا بڑے بھائی مجھے بہت عزیز تھے،یہ میرے دوست وبازو تھے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مشتاق احمد کے بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شکیل احمد کو انتہائی بے دردی سے گھر کے سامنے شہید کیا گیا، حکومت فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔