خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئے گی ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی اور ان کا بھرپور خیال رکھا ، لیکن حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں افغان مہاجرین کے ملوث ہونے کے بعد حکومت کا انخلا کا فیصلہ درست اور بروقت ہے ۔
شہریوں نے مزید کہاکہ افغانستان سے آنیوالے عناصر نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، اور اب وقت آچکا ہے کہ ان کے انخلاکو یقینی بنایاجائے
شہریوں نے یہ بھی کہاکہ ملک میں دہشتگردی اور دیگر جرائم کے تانے بانے افغانستان سے جڑتے ہیں ، اور کئی دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے ملوث پائے گئے ہیں
عوام نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل میں تیزی لائی جائے تاکہ ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کا موثر طریقے سے مقابلہ کیاجاسکے ۔