صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا، ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمانی سال کےآغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ سے خطاب کریں گے۔

اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت کا خطاب، پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے آج ملاقات متوقع

مشترکہ اجلاس کے موقع پر پریس گیلری کی کوریج کرنے والے میڈیا کے نمائندوں کیلئے خصوصی دعوت نامے جاری کیے جائیں گے۔

پریس گیلری کے 12 سیشن کے لیے جاری کیے گئے کارڈ مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے کار آمد نہیں ہوں گے۔

Scroll to Top