پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح پر مذاکرات کل سے شروع ہونگے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح پر مذاکرات کل سے شروع ہونگے

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا۔

ذرائع کے پالیسی سطح کے مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ پر بات چیت ہو گی، معاشی اہداف پر بھی مشاورتی جائزہ شامل ہوگا۔

پالیسی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے مکمل ہو جائیں گے، جبکہ آئی ایم ایف مشن مذاکرات کے بارے میں ابتدائی بیان بھی جائزے کے اختتام پر جاری کرے گا۔

اقتصادی جائزہ مشن کی حتمی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کرے گا، جس کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ ایک ارب ڈالر کی حتمی منظوری کا فیصلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات، بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مذاکرات کے تکنیکی مرحلے میں پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرچکا ہے۔

تکنیکی سطح کے مذاکرات میں بجلی پر 2 روپے 80 پیسے سرچارج کی تجویز دی گئی، جبکہ پیٹرولیم لیوی بھی بتدریج 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کرنے پر زور رہا۔

ماحولیاتی تحفظ کے لیے کاربن ٹیکس لگانے کی بھی تجویز معاشی ٹیم کو دی گئی ہے، جبکہ حکومت نے بجلی پر اضافی سرچارج کے سوا دیگر ٹیکسوں کی مخالفت کی ہے۔

Scroll to Top