بنوں کینٹ میں دہشتگرد حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

بنوں کینٹ میں دہشتگرد حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

Pakistan SCO Summit 2026

 

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں واقع کینٹ میں دہشت گردی کے واقعے کی ایف آئی آئی تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کر لی گئی۔
ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کیے گئے ہیں۔

ایف آئی آر متن کے مطابق 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ حملہ کیا، بیک وقت کئی دھماکے ہوئے جس سے قریبی گھر منہدم ہوگئے۔

دہشتگردی کے واقعے مٰں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 18 اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کمانڈر 116 بریگیڈ بنوں کا شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت

ایف آئی آر کے مطابق کینٹ کے اندر خود کش دھماکے بھی کئے گئے، فائرنگ اور دھماکوں کی وجہ سے 6 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جل گئیں۔

یاد رہے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں واقع کینٹ میں خودکش دھماکوں 13 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

 

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top