نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے میچ ہارنے کی وجہ بتا دی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بھارت سے میچ ہارنے کی وجہ بتا دی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بھارت سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ ہارنے کی وجہ بتا دی، کہا اگر مزید 25اور بناتے تو میچ کا نتیجہ بالکل مختلف ہوسکتا تھا۔

کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ دبئی کی وکٹ پر 270 سے 280سکور بہت اچھا ہوتا مگر ایسا نہ ہوسکا، بھارت کے 4سپنرز کیخلاف رنز کرنا بہت بڑا چیلنج تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی 2025 کا تاج بھارت کے سر سج گیا

مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ فائنل میں ہمیشہ اچھی ٹیم سے سامنا ہوتا ہے، ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں مگر بدقسمتی سے جیت نہیں پاتے۔

کیوی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کے کچھ لمہات ایسے ہوتے ہیں جس وجہ سے شکست ہوتی ہے، میٹ ہینری نیوزی لینڈ کا ٹورنامنٹ ونرتھا ،سب سے زیادہ وکٹیں لیں، میٹ ہینری کے سیمی فائنل میں انجرڈ ہونے سے بڑا نقصان ہوا۔

Scroll to Top