شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص نے فواد کو ہرجانے کا نوٹس ، معافی نہ مانگنے پر قانونی کارروائی شروع کرنے کا حق محفوط رکھتے ہیں ۔

فواد چودہدری نے شیخ وقاص اکرم کے بارے میں جھوٹے، بے بنیاد اور توہین آمیز بیانات میڈیا پر نشر کیے ہیں، چوہدری فواد حسین نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس، ایکس اور مختلف یوٹیوب چینلز پر شیخ وقاص کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کیے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا شیخ وقاص اکرم نے تحریک انصاف کیخلاف سازش کی۔شیخ وقاص اکرم نے سیاسی نقصان پہنچایا اور اربوں روپے کے بدعنوانی میں ملوث ہیں۔

درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات نہ صرف جھوٹے ہیں بلکہ ان سے ان کی سیاسی ساکھ اور عوامی حیثیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Scroll to Top